*ایل ڈی اے نیلام عام،رہائشی و کمرشل پلاٹس سمیت42 املاک 3ارب55کروڑ31لاکھ37ہزار روپے میں نیلام۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نیلام عام مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ایل ڈی اے نے رواں سال کے پہلے نیلام عام میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا۔ ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بارایک نیلامی میں ساڑھے تین ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹس، ایجوکیشن سائٹ،مارکی سائٹ،ڈسپنری سائٹ، اپارٹمنٹ سائٹ، ریستوران،کینٹین اور سیلون سمیت42 املاک 3ارب55کروڑ31لاکھ37ہزار روپے میں نیلام کیں۔جیل روڈ گلبرگ فائیو میں واقع کمرشل پلاٹ نمبر4اے، ایک ارب، 88کروڑ، 0 3لاکھ 7ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ جوہر ٹاؤن بی ون میں واقع اپارٹمنٹ سائٹ 43کروڑ 66لاکھ 21ہزار روپے میں نیلام ہوئی،پلاٹ نمبر1بی جوبلی ٹاؤن16کروڑ20لاکھ روپے میں جبکہ پلاٹ نمبر2بی جوبلی ٹاؤن18کروڑ10لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔او پی ایف سکیم اے بلاک میں واقع ایجوکیشن سائٹ 17 کروڑ96لاکھ76ہزار روپے میں نیلام کی گئی۔پلاٹ نمبر18ای سوک سینٹر جوبلی ٹاؤن9کروڑ34لاکھ8ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ سوک سینٹرجوہر ٹاؤن میں واقع پلاٹ نمبر27بی، 8کروڑ76لاکھ8ہزار روپے میں نیلام ہوا۔سوک سینٹرجوہر ٹاؤن میں واقع پلاٹ نمبر27اے، 8کروڑ72لاکھ32ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ مصطفی ٹاؤن احمد یار بلاک میں واقع ایجوکیشن سائٹ نمبر358 کے حقو ق کرایہ داری 2کروڑ 8لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ کی راستوان سائٹ کے حقو ق کرایہ داری ایک کروڑ21لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن پارک اینڈ شاپ پلازہ کے روف ٹاپ ریسٹورانٹ کے حقوق کرایہ داری77لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ سبز ہ زار ایچ بلاک میں واقع سکول کینٹن سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 66لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔گجر پورہ بی تھری بلاک میں واقع مارکی سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 62لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ لاہور برج سپورٹس سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 51لاکھ 50ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر137بلاک ایف جوہر ٹاؤن میں واقع ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری49لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ جوبلی ٹاؤن ایف بلاک ایجوکیشن سائٹ نمبر850 کے حقوق کرایہ داری 42لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ جوہر ٹاؤن بلاک ایچ ون میں واقع ڈسپنری سائٹ 532کے حقوق کرایہ داری23لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلکیس کینال ویسٹ میں واقع لیڈیز سیلون کے حقو ق کرایہ داری 20لاکھ روپے جبکہ جنٹس سیلون کے حقو ق کرایہ داری8لاکھ 80ہزارروپے میں نیلام جبکہ پلاٹ نمبر773رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع ایجوکیشن سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 18لاکھ 70ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر1712ڈی ایونیو ون ایک کروڑ58لاکھ76ہزارچھ سو روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر1204جے ایونیو ون ایک کروڑ52لاکھ32ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر14ایچ سوک سینٹرفیصل ٹاؤن6 کروڑ3لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر344کانرشہباز بلاک مصطفی ٹاؤن میں کمرشل پلاٹ 55لاکھ 65 ہزار روپے میں جبکہ کمرشل پلاٹ نمبر160کمرش زون ایونیوون 3 کروڑ77لاکھ 60ہزار میں روپے اور کمرشل پلاٹ نمبر161کمرش زون ایونیوون 3 کروڑ63لاکھ 44ہزار میں روپے نیلام ہوا۔کمرشل پلاٹ نمبر550سی بلاک ڈی تاجپورہ81لاکھ14ہزار 400روپے میں اورکمرشل پلاٹ نمبر402سی12بلاک ڈی سبز ہ زار 36لاکھ34ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر402سی13بلاک ڈی سبز ہ زار 36لاکھ57ہزارروپے میں اورکمرشل پلاٹ نمبر402سی11بلاک ڈی سبز ہ زار 36لاکھ57ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر420بلاک ایچ ون جوہر ٹاؤن1کروڑ 74لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ کمرشل پلاٹ نمبر422بلاک ایچ ون جوہر ٹاؤن1کروڑ 45لاکھ 50ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر500اے بلاک ایچ ٹو جوہر ٹاؤن1کروڑ27لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر625 بلاک آر ون جوہر ٹاؤن95لاکھ 20ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر297 بلاک آر ون جوہر ٹاؤن ایک کروڑ 55لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر475 بلاک ایچ ٹو جوہر ٹاؤن ایک کروڑ34لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر569 بلاک آر ٹو جوہر ٹاؤن ایک کروڑ 53لاکھ روپے میں اور پلاٹ نمبر570 بلاک آر ٹو جوہر ٹاؤن ایک کروڑ 51لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر447 کارنر ایف بلاک جوبلی ٹاؤن، ایک کروڑ15لاکھ36ہزار800 روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر299 بلاک آر ٹو جوہر ٹاؤن ایک کروڑ50لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر296 بلاک ایم جوہر ٹاؤن ایک کروڑ35لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر263 بلاک ایچ تھری جوہر ٹاؤن ایک کروڑ42لاکھ 40ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور اور متعلقہ افسران نے بھی نیلام عام میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے گزشتہ نیلامی میں بھی 2 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button