بائیکر لین پائلٹ پراجیکٹ کے کچھ حصے سے پینٹ اترنے کا نوٹس، ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

بائیکر لین پائلٹ پراجیکٹ کے کچھ حصے سے پینٹ اترنے کا نوٹس، ڈی جی ایل ڈی اے کا کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ایل ڈی اے کے مطابق مقامی مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا گیا، ایک سال کی فری مرمت گارنٹی کے ساتھ۔ ٹیکنیکل کمیٹی معیار کا جائزہ لے رہی ہے۔ کوئی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی۔ بہتری کے ساتھ پینٹ کے کاموں کا آغاز، بائیکر لین پر شہری سفر کر رہے ہیں۔یہ بات اہم ہے کہ پہلی ہی بارش میں کروڑوں روپے سے بائیکر لین پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کیا گیا پینٹ صاف ہو گیا۔فیروز پور روڈ پر اس صورتحال کی سوشل میڈیا پر نشاندہی کی گئی تھی۔ایل ڈی اے نے دعوٰی کیا تھا کہ دس سال تک پینٹ نہیں اترے گا۔

جواب دیں

Back to top button