*پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام اور ممبران کا نوٹیفکیشن جاری،تمام واسا اور نئے واسا اسی اتھارٹی کے ماتحت ہونگے*

صوبائی حکومت نے پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔فراہمی و نکاسی آب کی تمام ایجنسیوں کو اس اتھارٹی میں ضم کر دیا گیا ہے۔نئے بننے والے واسا بھی اس اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گے۔لاہور سمیت پانچ شہروں کے واسا کو ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے آزادی مل گئی ہے جو اپنی اتھارٹی کے ذریعے تمام فیصلے کر سکیں گے۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد سیکرٹری سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیپٹن ر اسد اللہ خان نے پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جو واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے ممبران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب کی طرف سے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن نامزد کیا جائے گا۔ہر واسا کا چیئرپرسن ممبر ہوگا، دیگر ممبران میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ یا ایڈیشنل سیکرٹری سطح کا نمائندہ،محکمہ خزانہ، محکمہ بلدیات، محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا ایڈیشنل سیکرٹری سطح کا نمائندہ، متعلقہ مینجنگ ڈائریکٹر، چار تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سیکرٹری ہو گا۔واضع رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے واسا بطور ایجنسی کام کر رہے تھے۔جو متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ماتحت تھے۔تمام اہم فیصلے اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ذریعے ہوتے تھے۔اب ان کی اپنی اتھارٹی کا بورڈ ہی فیصلے کرے گا۔اب پنجاب کے تمام واسا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کی مرہون منت نہیں ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button