کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی ہدایت پر کھادوں کی فراہمی گندم کاشت اہداف فیلڈ ٹاسک فورس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عبدالسلام عارف نے کی۔
اجلاس بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ لاہور ڈویژن میں 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر گندم بوائی کا ہدف سوفیصد حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ گزشتہ کل کی بارش کے باعث گندم کی پیداوار پر دباو بھی ختم ہوگیا ہے
لاہور ڈویژن میں یوریا کھاد اور بیجوں کی فراہمی اور دستیابی وافر ہے۔ ڈیمانڈ کیمطابق مارکیٹ میں یوریا وافر موجود ہے۔پرائس ہائیکنگ نہیں ہے۔
ایڈیشنل کمشنر لاہور نے کہا کہ جعلی کھادوں و زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ کسانوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے پولیس اور پراسیکیوشن کو تمام چالان مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ایڈیشنل کمشنر لاہور نے شیخوپورہ ۔ننکانہ۔قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت شیر محمد شیراوت سمیت پراسیکیوشن پولیس سمیت لاہور ڈویژن کے تمام زراعت افسران اور تمام اضلاع کے اے ڈی سی جی ز۔ایگریکلچر افسران اور کسان نمائندوں نے شرکت کی ۔






