کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب کیلئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا ہارس اینڈ کیٹل شو 2025کی اختتامی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم میں ہوگی۔اور ہارس اینڈ کیٹل شو کے تحت پورے شہر میں کامیاب میگا پروگرامز کا انعقاد جاری ہےانہوں نےہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ۔شہریوں کی آسانی کیلئے ٹریفک راہنما پلان کو مشتہر عام کریں۔ ٹریفک روانی کو قائم رکھنے کیلئے ٹریفک ڈائیورژن ٹائم لائنز کے مطابق بروقت لگائی جائیں۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب کیلئے ٹریفک مینیجمنٹ بہترین ہونی چاہئیے۔
آج اجلاس میں کمشنر لاہور نے ہارس اینڈ کیٹل شو اختتامی تقریب کیلئے تمام محکموں کے تحت انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نے ہارس اینڈ کیٹل شو اختتامی تقریب و انتظامات پر تفصیلا بریفنگ دی۔ٹریفک پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس شہر میں ہارس اینڈ کیٹل شو اختتامی تقریب کوسامنے رکھتے ٹریفک پلان مرتب کررہی ہے۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ذیشان رانجھا۔ایس پی سکیورٹی محمد عبدالوہاب اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔






