سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دیامر – استور ڈویژنز کے لیے دانش اسکول کی منظوری دے دی

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اپنی 21 فروری 2025 کی میٹنگ میں دیامر استور ڈویژنز کے لیے دانش اسکول کے قیام کی منظوری دے دی، جس کا تخمینہ 2.9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یہ تعلیمی ادارہ ہوسی داس بونجی میں تعمیر کیا جائے گا، جو استور اور دیامر کے سنگم پر ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہ اسکول اعلیٰ تعلیمی معیار کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے گا، جبکہ بورڈنگ اور ڈے اسکالرز کے لیے جدید سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ اس کا بنیادی مقصد غریب اور انتہائی پسماندہ طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے ۔تعلیمی معیار اور موثر نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے یہ ادارہ مرکزی انتظامی نظام کے تحت کام کرے گا، جس کے ذریعے نصاب، تدریسی طریقہ کار، اور وسائل کی تقسیم میں یکسانیت برقرار رکھی جائے گی۔یه اقدام علاقے میں تعلیمی خلا کو پُر کرنے اور طلبہ کو جدید تعلیم اور مہارتوں سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

جواب دیں

Back to top button