وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےصوبے کے یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی مالی معاونت کےلئے ”روشن مستقبل کارڈ“ اور ”سہارا کارڈ“ پروگراموں کا اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر کا وژن فلاحی ریاست کا قیام ہے، معاشرے کے کمزور طبقوں کا خیال رکھنا ایک فلاحی ریاست کی اہم خصوصیات ہے، ہم اسی وژن کے تحت بے سہارا طبقات کی فلاح کے لیے کوشاں ہیں۔ جو دوسروں کی بھلائی کا سوچتے ہیں وہ عظیم لوگ ہوتے ہیں، معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔- ہم نے آتے ہی بے صوبے میں بے سہارا اور مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا۔ ہم کافی حد تک مستحق افراد کا ڈیٹا تیار کر چکے ہیں جس کے مطابق فلاحی پروگراموں کا اجراء کیا جا رہا ہے، پہلی فرصت میں ہم نے زکوٰۃ فنڈ کو ڈبل کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد کی جا سکے- سرکاری تعلیمی اداروں کے خصوصی طلبہ کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے، ان طلبہ کو جلد الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کر دیں گے- روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ بھی ہماری انہی کوششوں کا تسلسل ہیں، رمضان کے مقدس مہینے میں صاحب ثروت لوگ اپنے اردگرد گرد مستحق لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔ – عوام اگر زکوٰۃ اور انفاق فی سبیل اللہ کے حوالے سے اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو کافی حد تک مسائل حل ہو سکتے ہیں، عوام اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی کاموں پر بھی نظر رکھیں۔ اگر عوام آپس میں متحد ہو جائیں، کاموں کی نگرانی کریں تو کوئی بھی کسی سے ناانصافی نہیں کر سکتا- حکومت حقداروں کو ان کا حق دینے کے لیے دستیاب وسائل کے مطابق اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی حقداروں کو حق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں، ہم مل کر ایک فلاحی اور خوشحال معاشرے کے قیام کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
14 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






