وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت زندگی کی علامت ہے اور ان کی موجودگی کسی بھی علاقے کی خوبصورتی، معیشت اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ اور اس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکے ہیں۔ گلگت بلتستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں رہا۔ پچھلے چند سالوں میں درختوں کی بے دریغ کٹاؤ کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ان مسائل کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی زمین کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ رقبے کے حوالے سے گلگت بلتستان میں جنگلات کا تناسب انتہائی کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اگر وسائل کا استعمال منظم منصوبہ بندی کے تحت شفاف انداز میں کیا جائے تو گلگت بلتستان میں جنگلات کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ جنگلات میں اضافے اور ان کے تحفظ کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ محکمہ جنگلات عوام کو معیاری درختوں کی دستیابی یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ دیامر کیلئے حکومت کا منظور کردہ ورکنگ پلان جنگلات میں اضافہ اور ان کے تحفظ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ ورکنگ پلان پر عملدرآمد سے جنگلات کی غیر قانونی کٹاؤ کو روکا جاسکے گا اور وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں محکمے کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری کے مہم میں زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم سب مل کر ایک سرسبز اور خوشحال گلگت بلتستان کا بنیاد رکھ سکیں۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
4 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
5 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


