*رواں سال موسم بہار میں شہری علاقوں میں شجرکاری کے لئے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے محکمہ جنگلات اور بلدیات کوخصوصی احکامات۔*

وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے محکمہ جنگلات و ماحولیات اور بلدیات کو وزیر اعلٰی کے احکامات پر مشتمل مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔ اس مراسلہ کے مطابق شہروں اور نواحی علاقوں میں شجرکاری کے عمل میں موسمیاتی، ماحولیاتی، جمالیاتی، معاشی اور سماجی پہلوؤں کا خیال رکھا جائے۔ شجرکاری کے لئے ان علاقوں کے مقامی آب و ہوا اور موسمیاتی آثرات سے مطابقت رکھنے والے پودوں کا استعمال کیا جائے۔شجرکاری کے لئے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جن کو زیادہ دیکھ بال کی ضرورت نہ ہو۔شہری علاقوں میں شجرکاری کے لئے ان پودوں کو ترجیح دی جائے جو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی استحکام کے لئے مفید ہوں۔شہری علاقوں میں جہگے کی قلت اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر چھوٹے پودوں کی بجائے نسبتا بڑے سائز کے درخت لگائے جائیں۔شہری علاقوں میں شجرکاری کے لئے عام درختوں کے ساتھ ساتھ پھلدار درخت لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے لئے سڑکوں اور نہروں کے اطراف، عوامی پارکوں، باغوں اور چوراہوں پر پودے لگائے جائیں۔ زیادہ گنجاں آباد علاقوں میں میاواکی پلانٹیشن اور ورٹیکل فارسٹ کے طریقہ کار اپنائے جائیں۔

شہری علاقوں میں شجرکاری مہم پر موثر عملدرآمد اور اسے دیرپا بنانے کے لئے محکمہ جنگلات اور بلدیات دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی روابط قائم کریں۔شجرکاری کے عمل میں توانائی کی بچت اور شہری علاقوں میں درجہ حرارت اور کاربن کے اثرات میں کمی اور زمین کے کٹاو کی روک تھام جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جائے۔ شہری علاقوں میں شجرکاری کی تمام سرگرمیاں اربن فارسٹ پالیسی کے عین مطابق ہونی چاہئے۔محکمہ بلدیات شجرکاری کے لئے تمام سرکاری زمینوں اور کھلے مقامات کا استعمال یقینی بنائے۔میونسپل حکام نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے شجرکاری کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلٰی کے ان احکامات پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے۔ اربن پلانٹیشن مہم پر پیشرفت، درختوں کی دیکھ بھال اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔دونوں محکمے وزیر اعلٰی کے ان آحکامات کو اپنے پلانٹیشن اسٹریٹجی کا حصہ بنانے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button