بلدیہ عظمٰی لاہور کے زونز میں تعینات افسران کو بے اختیار کر دیا گیا،ضلعی انتظامیہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ زونز میں بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

بلدیہ عظمٰی لاہور کے زونز میں تعینات افسران کو بے اختیار کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ زونز میں بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔راوی ،داتا گنج بخش، علامہ اقبال زون، گلبرگ،نشتر، واہگہ،شالیمار،سمن آباد اور عزیز بھٹی زون کے ڈپٹی چیف آفیسرز پہلے ہی غیر فعال کر دیئے گئے جن کے پاس زونز کی سطح پر کسی قسم کے اختیارات نہیں ہیں۔زونل آفیسرز پلاننگ اختیارات ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر کے پاس جانے کے بعد ایم او پلاننگ سے آزاد اور صوبائی سروس کے قابو میں آ گئے ہیں۔شعبہ پلاننگ کے معاملات مکمل ہیڈکوارٹرز سے کنٹرول ہو رہے ہیں۔تجاوزات سمیت اہم معاملات اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے ڈیل ہونے اور عملہ تحصیل سطع پر ماتحت ہونےکی وجہ سے زونل آفیسرز ریگولیشن بھی بے اختیار اور نام کے آفیسر ہیں۔زونل آفیسرز انفراسٹرکچر کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں کو ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز دیکھ رہے ہیں۔زونل آفیسرز فنانس صرف بھی ڈمی ہیں جنھیں ہیڈکوارٹرز سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی تاریخ میں زونز کی سطح پر یہ تاریخی انتظامیہ بحران ہے جس میں لوکل گورنمنٹ سروس کے افسران اور ایم سی ایل کے اہلکار مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔افسران اور اہلکار دونوں سسٹم سے بددل ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل کے زونل افسران میں کوآرڈینیشن کے فقدان اور عدم تعاون کی روش کے باعث لاہور میں بڑے آپریشنز اور معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button