پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ پنجاب کاشتکار پہلی مرتبہ مڈل مین اورآرھتی کے معاشی چنگل سے آزاد ہوا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کرلیے ہیں۔ ایک سال میں کاشتکاروں کو250ارب روپے کے بلاسودقرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بے مثال کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار مستفید ہورہا ہے۔ کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیچ اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی۔ پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کے لئے سینکڑوں ڈیلررجسٹرڈ ہوئے جبکہ کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی۔ 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے، محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔ کاشتکاربھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں، زرعی ترقی کو انتہا پر لیکرجانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکارکو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طارق مسعود فروکہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمر سہیل کیفی کی تعیناتی
4 دن ago
پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کر دی.،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago





