وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں کی عظیم قربانی کو پوری دنیا میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں مزدوروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور پاکستان پیپلز پارٹی روزِ اوّل سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے۔سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومتِ سندھ نے یکم جولائی 2024 سے تمام غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، جو محنت کشوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں گھریلو ملازمین سمیت تمام مزدوروں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں ورکرز ماڈل اسکولز اور ورکرز انٹرمیڈیٹ کالجز قائم کیے گئے ہیں، جہاں مزدوروں کے بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں کے لیے رہائشی اسکیمیں اور اسکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی اداروں کے محنت کشوں کے تحفظ کے لیے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج کی سہولیات اور حادثات کی صورت میں براہِ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کو باوقار طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری، صنعت کاروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
متعلقہ علاقوں سے تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے،وزیراعلٰی سندھ
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایک وفد کی ملاقات*
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےنابینا طالب علم ہنس راج کی ملاقات،کراچی انٹر بورڈ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی
2 دن ago
حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ صوبے میں صنفی مساوات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی،80 لاکھ بچیاں اب بھی سکولوں سے باہر،رپورٹ
3 دن ago





