حکومت پنجاب نے ’ارتھ ڈے‘2024 سے آلودگی کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے ۔آج سے ’نو ٹو پلاسٹک‘ مہم کا آغاز کردیا ہے مریم اورنگزیب

حکومت پنجاب نے ’ارتھ ڈے‘2024 سے آلودگی کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کردیاہے۔آج سے ’نو ٹو پلاسٹک‘ مہم کا آغاز کردیا ہے اور 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لاگو ہوگی تاکہ صاف ماحول پروان چڑھے۔

ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرماحول دوست پالیسیوں کا تاریخی پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔فصلوں کی باقیات جلانے کے تدارک کے لئے کسانوں کو جدید سبسیڈائزڈ مشینری دی جا رہی ہے۔ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی سے سموگ ختم ہوگا اور پھیپھڑوں کے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں سے عوام کی صحت کا تحفظ ہوگا۔سینئروزیر نے کہا کہ صنعتوں کے زہریلے مواد، کاربن کے اخراج اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فضا کو دھوئیں سے پاک کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف کے اقدامات سے چند برسوں میں پنجاب ماحول دوستی کے حوالے سے ایک روشن مثال بن جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ماحول کو بہتر بنانے کی اہمیت اور آلودگی کے مضراثرات سے آگاہ کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے اجراء کے علاوہ الیکٹرک بسوں اور دھوئیں کی پڑتال کا جدید نظام بھی لایاجا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماحول کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا کرطالب علموں میں ماحول کی بہتری کی سوچ کوپروان چڑھایاجا رہا ہے۔اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ ایکو سسٹم کی بہتری کے لئے وائلڈ لائف میپنگ کے ساتھ ساتھ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی مہم تیزی سے جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button