*عالمی میڈیا کے نمائندگان کی اپنی چھت ،اپنا گھر سے قرض لے کر گھر بنانے والوں کے مالکان سے ملاقات*

بھٹہ مزدور کا جھونپڑی سے مالک مکان تک کا سفر۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنی چھت، اپنا گھر ہزاروں داستانوں کو سمیٹے کامیابی سے رواں دواں ہے۔عالمی میڈیا کے نمائندگان کو اپنی چھت ،اپنا گھر سے قرض لے کر گھر بنانے والوں کے مالکان سے ملاقات کروائی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان ہمراہ تھے۔ لاہور واہگہ ٹاؤن اور باٹا پور سے ملحقہ علاقوں میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر گھروں کا جائزہ لیا اور تاثرات جانے۔ 30 سے 45 دن میں مجھے قرض ملا، ڈرائیور کی بیوی شازیہ اختر نے 3 ماہ میں گھر مکمل کیا۔ محمد شہزاد نامی شہری زردی کا کام کرتا ہے، 40 دنوں میں بنا سفارش منظوری ملی۔ محمد اعجاز ریٹائرڈ پولیس ملازم، صبا کنول ،ایونٹ مینجر شفقت منیر جیسے افراد کی داستانیں امید افزا تھیں۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کرایہ داری سے مالک مکان تک کاسفر دہائیوں کی بجائے مہینوں میں طے ہوا ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر صرف بلاسود قرضوں کا منصوبہ نہیں، دعاؤں اور امیدوں کا بندھن بن چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر سال ایک لاکھ کا وعدہ کیا تھا مگر اب تعداد 1 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

Back to top button