محکمہ پی اینڈ ڈی میں رشوت لے کر سکیمیں شامل کرنے کی کوشش ناکام، اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمان گرفتار

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں خود احتسابی کی شاندار روایت قائم کی گئی ہے۔ کرپشن کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز پی اینڈ ڈی بورڈ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمان نے رشوت لیکر مختلف سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کروانے کی ناکام کوشش کی۔محکمہ پی اینڈ ڈی کے مضبوط اور شفاف سکروٹنی کے نظام کے تحت اسسٹنٹ چیف ترقیاتی سکیمیں اے ڈی پی میں شامل نہ کروا سکا۔رشوت کے ناقابل تردید ثبوتوں کی بنیاد پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر آصف طفیل کے حکم پر اینٹی کرپشن نےاسسٹنٹ چیف کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

جواب دیں

Back to top button