پشاور(بلدیات ٹائمز) خیبرپختونخوا کےدستکاری سکولز کی بندش کے احکام سے سینکڑوں دستکاری سکولز کی اساتذہ کی بے روزگاری کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے بیک جنبش صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں عرصہ دراز سے صوبائی حکومت کی طرف سے منظور شدہ TMAs کے بجٹ کے دو فیصد شئیر سے چلنے والے دستکاری سنٹرز کی بندش کے احکام جاری کر کے بلدیاتی ملازمین کو مشکلات سے دوچار کر دیا گیا۔مزید برآں ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے احکام مجاریہ 12 مئی 2025 کے تحت صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے 82 دستکاری سکولز جو علاقہ کی بچیوں کو بلا معاوضہ سلائی کڑھائی ، ایمبرائیڈری ، نٹنگ وغیرہ کا کام سکھاتے تھے کو بند کرنے کے احکام صادر کئے جس سے صوبہ بھر کے دستکاری سکولز/سنٹرز سے وابستہ 337 انسٹرکٹرز/ٹیچرز متاثر ھوئی ھیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے دستکاری سکولز کی بندش کے حکومتی احکام پر سخت ردعمل ک اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں غیر آئینی احکام کے ذریعے دستکاری سکولز کی اساتذہ کو بے روزگار کرنا کسی بھی طور درست اقدام نہ ھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاھئے کہ عوام کو بے روزگار کرنے کی بجائے روزگار کے ذرائع فراھم کرے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ ، وزیر بلدیات ، سپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ دستکاری سکولز/سنٹرز کی بندش کے احکام کو فوری واپس کر کے متاثرہ خواتین اساتذہ کی دادرسی فرمائی جائے اور علاقہ کی عوام کی بچیوں کو فری سلائی کڑھائی ، نٹنگ، ایمبرائیڈری وغیرہ کی سہولت فراھم کی جائے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
1 گھنٹہ ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
Related Articles
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
5 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago


