ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 6فوڈ سیفٹی ٹیموں کالاہور میں علی الصبح کریک ڈاؤن

عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کامشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 6فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں علی الصبح کریک ڈاؤن کیا، بکر منڈی، ٹولنٹن مارکیٹ، ٹیمپل روڈ، ٹھوکر، نشتر بازار، جی 1،گلبرگ،جوہر ٹاؤن میں آپریشن کے دوران 3لاکھ 91ہزار لیٹر دودھ، ایک لاکھ 5ہزار کلو مرغیاں اور 110ریسٹورنٹس اورناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، تفصیلات کے مطابق 1200 لیٹر ناقص دودھ،650 کلوبیمار مرغیاں تلف کر کے ناقص انتظامات پر 3معروف ناشتہ پوائنٹس بند کر کے ایک مقدمہ درج کروایا گیا علاوہ ازیں 42 فوڈ پوائنٹس کو 13لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن استعمال کرنے پر 3ناشتہ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا صفائی کے ناقص انتظامات پر 42فوڈپوائنٹس کو 13لاکھ 20ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، بکر منڈی میں گودام سے مضر صحت 100کلوگوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، بدبودار، حشرات زدہ گوشت برآمد ہونے پرمقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب صحت مند پاکستان کی تکمیل کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ خوراک کے حوالے سے شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

Back to top button