وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے محرم الحرام کے حوالے سے میلاد چوک ڈسکہ میں ٹھنڈے پانی اور میٹھے شربت کی سبیل لگائی۔ٹیم وزیر بلدیات ڈاکٹر رومان عاشر میاں، محمد عظیم بٹ صدر پی پی 51، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ، سابقہ کونسلر اشفاق احمد انصاری ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی، ڈی ایس پی ڈسکہ خالد اسلم، چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد نے شہریوں اور عزاداروں میں نیسلے جوس،ٹھنڈے پانی اور میٹھے شربت کی بوتلیں تقسیم کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی صاحب اور چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد

"مریم نواز سبیل” کی نگرانی کررہے ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے عین ویژن کے مطابق سبیل11 محرم الحرام تک جاری رہے گی۔





