پنجاب کے تمام شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا میگا پلان کے جائزہ کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا۔

جس میں پنجاب سیٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ اور نگرانی کے پلان پر بھی غور کیا گیا۔سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ طیب فرید، ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے بریفنگ دی۔جس کے مطابق پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی سطح پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم جائے گا۔ڈویژنل سطح پر پروجیکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی سر براہی میں کام کریں گے۔صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی موجود ہو گی۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ

شہروں کی اگلے 25 سال تک کی ضروریات مدنظر رکھی جائیں گی۔
پراجیکٹ سے پنجاب کے 110 چھوٹے شہروں کی 65
لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔ سیوریج کے سسٹم میں بہتری کے لئے سیوریج بائی پاس، ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے۔ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصدکے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام شہروں میں سیوریج کادیرپا نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔





