الیکشن کمیشن میں اعلٰی سطحی تبادلے،چاروں صوبوں میں تعینات گریڈ 20 اور 21 کے صوبائی اور جوائنٹ الیکشن کمشنرز تبدیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرر و تبادلوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو پنجاب صوبائی الیکشن کمشنر،صوبائی الیکشن کمشنر کوئٹہ محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر انتخابات کے پی کے ،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اسلام سیکرٹریٹ علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر کوئٹہ، جوائنٹ الیکشن کمشنر انتخابات خیبرپختونخوا علیم شہاب کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button