کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور فیلڈ میں متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے گنجا سندھو، بھینی روڈ، ڈیرہ گجراں، جی ٹی روڈ و اطراف میں صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.
اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی میکانزم پر عملدرآمد جاری ہے. انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ شالامار اور واہگہ ٹاؤن میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر کریں. ، ایل ڈبلیو ایم سی نے بریفنگ دی کہ شہر کی 274 یوسیز میں سے 152 یوسیز میں ڈور ٹو ڈور صفائی مہم جاری ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے دائرہ کار کو پھیلایا جائے اور مرکزی شاہراہوں سمیت چھوٹی گلیوں میں بھی صفائی انتظامات کو بہتر بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ خالی پلاٹوں و دیگر پوائنٹس کے دورے کئے جائیں اور گندگی نظر آنے پر کلئیر کروائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ عدم تعاون کی صورت میں تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور آپریشنز کئے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی املاک مسمار کی جائیں اور کوئی رعایت نہ برتی جائے اور سروس روڈ پر قائم تجاوزات کو فی الفور کلئیر کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ جانوروں کے باڑے و جھگیوں کے انخلاء کے لئے متحرک رہیں، سخت اقدامات اٹھائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہمارا مقصد شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنا ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہیں۔