*المصطفٰی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے ممبرز کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام* سید علی بخاری

زندگیوں میں تبدیلی اور روشن مستقبل کی تعمیرکے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جو خدمت انسانی کے لیے وقف ہے،یہ ٹرسٹ 40 سال سے زیادہ عرصے سے دنیا کے غریب ترین ممالک میں مصیبت زدہ افراد کو امداد پہنچا رہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین لیڈرز میڈیا نیٹ ورک سید علی بخاری نے المصطفی ٹرسٹ کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ صحت کی دیکھ بھال اور باالخصوص بینائی کی بحالی کے پاکستان میں آنکھوں کے مفت کیمپوں اور علاوہ اسکے ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پھیلا ہوا یہ ادارہ اب تک پچیس لاکھ سے زائد افراد کی بینائی کو بحال کرچکا ہے۔رمضان میں میزبان رمضان دسترخوان کا وسیع و عریض تسلسل جس انداز سے عزت نفس اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جاتا ہے وہ نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے انہوں نے کہا کہ صحیح معنوں میں رمضان کے مبارک مہینے کے فیوض و برکات کو سمیٹنے کی سعی پر المصطفی ٹرسٹ اور اسکی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔افطار ڈنرکے موقع پرایم ڈی ٹرسٹ محترمہ نصرت سلیم نے کہا کہ خواتین کو باہنر بنانے کے مشن میں ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔ بانی صدر لیڈرز میڈیا نیٹ ورک عثمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد فلسطین و غزہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو نہایت قابل تعریف امر ہے جنرل سیکریٹریسید مصورعلی زنجانی نے کہا کہ اپنے نفس کو تقوی کا پابند بنائیں ٹرسٹ کے میڈیا ڈائریکٹرمحمد نواز کھرل نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ المصطفیٰ ٹرسٹ لاہور میں روزانہ سات سو افراد کو سحری و افطاری کروارہا ہے۔سینئیر وائس پریزیڈنٹ محمدنصیر الحق ہاشمی نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں حتیٰ کہ غیر مسلم کیلئے بھی خدمت خلق انجام دے رہا ہے۔افطار ڈنر میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے سید علی بخاری ،عثمان غنی، محمد نصیر الحق ہاشمی ،سید مصورعلی زنجانی کے علاوہ، اعجاز احمد اعجاز، ،عبدالرحمن چوہان، ندیم شہزاد علی ، نعیم احمد، طارق چوہان ، نعیم اعجاز و دیگر نے شرکت کی#

جواب دیں

Back to top button