وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا یوم پاکستان پر پیغام

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد لاہور کو پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے میں مسلم لیگ کی قرارداد قیام پاکستان کی نقیب ثابت ہوئی۔ یوم پاکستان پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں شہدائے تحریک پاکستان کے خون سے وفا کا درس دیتا ہے۔ اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو نسلی، لسانی اور قومیتی تعصب سے پاک ملک بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ دہشتگردوں کے سامنے پوری قوم کا سیسہ پلائی دیوار بننا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال رمضان المبارک کے دوران یوم پاکستان کی آمد ایک نیک شگون ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پاکستان کا 1947 میں قیام بھی رمضان کے مہینے میں ہوا تھا۔ انہوں نے فتنہ خوارج کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہشتگردوں کیخلاف برسرپیکار بہادر سکیورٹی فورسز کو قوم کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں تحریک پاکستان والے قومی جذبے سے پھر آشنا فرمائے۔ ذیشان نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ انشااللہ یہ ملک تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button