کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت بی او آر کے پلس پراجیکٹ اور ریونیو ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ڈویژنل سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی پنجاب لینڈر ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے ڈیجیٹائزیشن، مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم و اہداف پر کمشنر لاہور کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت مشرکہ کھاتہ جات کی تقسیم سے خواتین اور کمزور افراد کو تحفظ حاصل ہو گا، پارسل بیسڈ سسٹم کے تحت تمام کھاتوں کی ڈیجیٹل تصدیق ہو سکے گی، شہریوں نے حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق محکمہ ریونیو کے تحت مشترکہ کھاتہ جات کی ازخود تقسیم کو ویلکم کیا ہے، پلس کے تحت مخصوص پراسیس کے بعد خریدے گئی زمین کی حکومت انشورنس دے گی۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور اور ننکانہ میں موضع جات کی ڈیجیٹائزیشن ہوچکی ہے، قصور وشیخوپورہ کو بھی جلد مکمل کریں، پنجاب اربن لینڈ سسٹم اینہینس منٹ(پلس) پروگرام سے شفافیت اور جائیداد کو تحفظ حاصل ہوگا، ریونیو مسائل کا بہترین حل ڈیجیٹائزیشن ہے جس سے شہریوں کی جائیداد محفوظ رہیں گی، تمام قسم کے مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم سے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔ کمشنر لاہور نے تمام ڈی سی ز اور اے سی ز کو ریونیو ڈیجیٹائزیشن و تقسیم پر مکمل فوکس کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، اے سی آر علیم احمد نے شرکت کی جبکہ چاروں اضلاع کے ڈی سیز، تمام اے ڈی سی آرز اور اے سی ز کی زریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔






