ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور اوگرا کا مشترکہ آپریشن کیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی نے ریجنل ڈائریکٹر اوگرا کے ہمراہ غیر معیاری مینوفیکچرنگ پلانٹ پر چھاپہ مارا. ٹیم نے جامع حکمت عملی کے تحت انسپکشن کی. دورانِ انسپکشن، غیر معیاری مینوفیکچرنگ کی خلاف ورزی پائی گئی.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور ریجنل ڈائریکٹر اوگرا نے غیر معیاری مینوفیکچرنگ پلانٹ سربمہر کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ غیرمعیاری مینوفیکچرنگ پلانٹس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں،






