ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے زیر صدارت آئی سی سی وویمنز کوالیفائیر میچز پی ایس ایل 10 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن و دیگر نے شرکت کی.

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز و تھائی لینڈ کی وویمنز کرکٹ ٹیمیں 4 اپریل کو پہنچیں گی اور میچز قذافی اسٹیڈیم و ایچی اسن کالج کے گراؤنڈ میں ہوں گے. وویمنز کرکٹ ٹیموں کے پریکٹسنگ سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ وویمنز کرکٹ ٹیموں کے 9 ڈے میچز ہوں گے، 6 میچز ڈے اور نائٹ ہوں گے اور پی ایس ایل 10 کا پہلا میچ لاہور میں 24 اپریل کو ہو گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور میں کل 13 میچز ہوں گے اور 18 مئی کو فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ میچز کے دوران وی وی آئی پی سٹیٹس ہو گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکول و آفس کی ٹائمنگز کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی. ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور شہریوں کی آسانی کے لیے زیرو روٹ اور متبادل راستوں کو اپنایا جائے گا.






