وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مین ہول کورز چوری میں ملوث مافیا کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ نے کی۔اجلاس میں صوبہ بھر میں مین ہول کورز چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قوانین کی تیاری پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چوری میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جامع حکمت عملی اور حتمی لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مین ہول کورز کی ٹریس ایبلٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں تمام مین ہول کورز کی نمبر شماری کریں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک خصوصی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، جس پر صوبہ بھر کے مین ہول کورز کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے گا تاکہ نگرانی اور مانیٹرنگ مؤثر بنائی جا سکے۔اجلاس میں مجوزہ قانون میں مین ہول کورز چوری میں ملوث عناصر کے لیے سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ ترجمان کے مطابق پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی مین ہول کورز چوری کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک کیا جائے گا۔واسا کو ہدایت کی گئی ہے کہ مین ہول کور کی چوری کے کسی بھی واقعے کی فوری رپورٹ پیرا فورس اور اسپیشل برانچ کو فراہم کی جائے۔ مین ہول کورز چوری کے نیٹ ورک کی مکمل چھان بین کے لیے اسپیشل برانچ کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ مین ہول کورز چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
3 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
4 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
6 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
1 ہفتہ ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
2 ہفتے ago




