گلوبل وارمنگ , کلائمیٹ چینج اور سموگ

جنوبی ایشیا کو ایک بہت ھی لمبی اور اونچی

(L- Shaped)

پہاڑی سلسلہ/ دیوار نے گھیر رکھا ھے یعنی

(Hamalian Mountain Range)

جو اسکی Meteorology کو سنٹرل ایشیا سے علیحدہ کرتی ھے۔ اسکی لمبائی تقریباً 3 ہزار کلومیٹر میٹرز ، اوسط اونچائی 6.1 کلومیٹر، بلند ترین چوٹی 8.9 کلومیٹر ، زیادہ تر بلندی 7 کلومیٹر ھے۔ یہ دیوار Humidity, Global Warming Gases اور Pollutants کو روکتی ھے

گلوبل وارمنگ:

گلوبل وارمنگ گیسز میں پاکستان کا صرف 0.9 % حصہ ھی لیکن یہ دُنیا کے گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں 18th نمبر پر ھے۔ ھمالیہ کی روکی ھوئی GHGs, Humidity اور pollution گلوبل وارمنگ کو بڑھاتی ھے یعنی Augment / Enhance کرتی ھے۔

سموگ :

گرمیوں میں پانی کے بخارات/ Humidity کوہ ہمالیہ کے دامنی علاقوں میں trap رہتی ہے اور نومبر آنے پر یہی humidity ٹمپریچر کی کمی کی وجہ سے Condense ھو کر Ground Level پر آ جاتی ھے اور فوگ کہلاتی ھے اور مقامی و مہاجر آلودگی سے مل کر سموگ بناتی ھے۔ سموگ کی دوسری بڑی وجہ نومبر، دسمبر جنوری میں بارشوں کا نہ ہونا اور ان مہینوں میں ھواؤں کا رک جانا ھے جس سے فوگ و سموگ Accomulate ھو جاتی ھیں۔ ایسے ہی جیسے کچن کا Exhaust Fan خراب ھو جائے آلودگی کچن میں جمع ھو جاتی ھے ۔ ایسے بھی شہر ہیں جو لاہور سے بڑے ہیں لیکن وہاں سموگ نہیں ھوتی ھے کیونکہ وہ کا Weather سردیوں میں Static نہیں ھوتا۔ قدرتی عوامل اور مقامی آلودگی کا ملاپ لاہور, نیو دہلی ، پشاور اور نزدیکی شہروں کو آلودہ کرتا ھے۔بنگلہ دیش سے پشاور تک ہمالیہ کے ساتھ ساتھ زرخیز زمین Alluvial soils کی وجہ اور پہاڑوں کی روکاٹ کی وجہ سے یہ 3000 کلومیٹر کمی پٹی سموگ کے علاقہ جات ہیں ۔اسلام آباد کی لوکیشن ماحولیاتی اعتبار سے غیر موزوں ھے کیونکہ یہ دامن کوہ میں ھے اور دامن کوہ میں صرف چھوٹی چھوٹی وادیاں ھی ٹھیک رہتی ہیں ۔ اس کا پولوشن لیول دن بدن بڑھ رہا ھے۔ یہ دو طرف سے پہاڑوں سے گھیرا ھوا ھے

 

ڈاکٹر محمد یونس زاہد

PhD Environment

Ex. Director Environment Department Punjab Lahore

Cell: 03454014741

Email: yunisepd@gmail.com

جواب دیں

Back to top button