ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا جاوید پارک کالا خطائی روڈ، دریائے راوی و اطراف میں صفائی اقدامات و تجاوزات کا تفصیلی جائزہ

کلین مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جاوید پارک کالا خطائی روڈ، دریائے راوی و اطراف میں صفائی اقدامات و تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ دریائے راوی کے اطراف میں صفائی و تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی سی لاہور نے، ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایات کیں کہ

شہر بھر میں گندگی کے پوائنٹس کی فی الفور نشاندہی کی جائے. انہوں نے کہا کہ گندگی کے پوائنٹس کلیئر ہونے چاہیے اور ٹیمیں فیلڈ کہا تھا کہ میں متحرک نظر آئیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی بھی پوائنٹ پر گندگی نظر نہ آئے اور صفائی یقینی بنائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری آبادی سے جانوروں و جھگیوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کو صاف ستھرا و مثالی شہر دیکھنا چاہتا ہوں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے کورڈینیشن بہتر کریں اور انتظامی افسران صفائی میکانزم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہفتہ کے سات روز فیلڈ میں موجود رہیں، ڈی سی لاہور نے اپیل کی کہ شہری بھی گندگی کو ختم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں اور گھروں کے آگے گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحرک ہیں.

جواب دیں

Back to top button