*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا دورہ مردان، اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح*

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا دورہ مردان/ اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ مردان پہنچنے پر ضلع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اور ڈویژنل انتظامیہ کے حکام نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔

وزیراعلٰی علی امین خان گنڈاپور نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں نو تعمیر شدہ جمنازیم کا افتتاح اور سپورٹس کمپلیکس کی اپگریڈیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ جمنازیم کی تعمیر کا منصوبہ 335 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ مردان سپورٹس کمپلیکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا تخمینہ لاگت 363.494 ملین روپے ہے۔ یہ منصوبہ باؤنڈری وال، کرکٹ گراؤنڈ، فٹ پاتھ، اندرونی روڈز، گارڈ روم، واکنگ ٹریک، خصوصی افراد کے لیے گراؤنڈ، واٹر فلٹریشن پلانٹ، کرکٹ اکیڈمی اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے- وزیر اعلٰی علی امین خان گنڈاپور نے مردان میں شہید بے نظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال کا بھی افتتاح کر دیا۔ 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ 2607 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیا گیا یے۔ یہ اسپتال ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی سمیت دیگر تمام درکار سہولیات پر مشتمل ہے – وزیر اعلٰی علی امین خان گنڈاپور نے کنڈل ڈیم ضلع صوابی کے ذیلی منصوبوں کا بھی افتتاح کر دیا۔ 157 فٹ اونچا اور 1047 فٹ طویل یہ ڈیم 10395 ایکڑ فٹ لائیو سٹوریج کی استعداد کا حامل ہے۔ منصوبے کا قابل کاشت کمانڈ ایریا 13340 ایکڑ ہے۔ زراعت سے منسلک 40 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی منصوبے سے مستفید ہو گی۔ اس کے علاوہ 30 ہزار افراد کو پانی سپلائی کیا جا سکے گا۔ کنڈل، پنجمند، بابین، جھنڈا، بوکا اور تاتالیا کے دیہات منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button