ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں،بازاروں میں نکلیں اور باز نہ آنے والوں کو بھاری جرمانے اور ایف آئی آرکے اندراج سمیت دکانوں کو سیل کرائیں۔

قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی قابل قبول نہیں اور جن علاقوں سے شہریوں کی طرف سے شکایات ہیں انہیں فی الفور حل کیا جائے۔

روٹی،نان،بریڈ کی قیمتوں اور وزن کو چیک کریں۔

گندم کے ریٹ میں اضافہ کی شکایات پر فوکس کریں اور غلہ منڈیوں کو چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے حصہ کا کام محنت اور ایمانداری سے کرتے ہوئے لوگوں کو سہولیات پہنچائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کی پروفارمنس انڈیکیٹرز کےتحت اہداف کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ KPIs کی بروقت تکمیل ہی کارکردگی کو ظاہر کرے گی لہذا ٹارگٹس کی تکمیل کے لئے کمربستہ رہیں۔

جواب دیں

Back to top button