وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بانی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے آڈیالہ آیا تھا، عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کل وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو مراسلہ بھیجا تھا لیکن اس مراسلے کا ہمیں کوئی جواب نہیں آیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کل انہوں نے مبارکباد دینے کے لئے رابطہ کیا، وزیراعظم سے کہا کہ ہمارے آپس کے سیاسی اختلافات میں صوبے کے عوام متاثر نہیں ہونے چاہئیں، بحیثیت وزیر اعلٰی پارٹی قائد سے میری ملاقات ضروری ہے اس لئے میری ملاقات کرائی جائے، محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے اور میں ساڑھے 4 کروڑ عوام کا منتخب نمائندہ ہوں، وزیراعظم نے کہا میں پوچھ کر بتاتا ہوں لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں آیا۔ ہم اپنے قائد سے ملاقات کے لئے تمام قانونی اور آئینی راستے اختیار کریں گے، ہم نے پہلے بھی قانونی اور آئینی طریقے اختیار کئے ہیں ایک دفعہ پھر کرکے دیکھیں گے۔ ہمارے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم احتجاجی سیاست کرتے ہیں، اگر عدالتوں سے ہمیں انصاف نہیں ملے گا تو پھر ہم احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔ ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ہے جو ہمارا جمہوری اور سیاسی حق ہے۔میرے دفتر سے قائد اعظم کی تصویر اتارنے اور پاکستان کا جھنڈا ہٹانے کی بات درست نہیں، یہ ہمارے مخالفین کا پراپیگنڈا ہے جنھیں قائد اعظم کی تصویر صرف نوٹوں میں نظر آتی ہے دفتروں میں نہیں، میرے دفتر میں پاکستان کا جھنڈا بھی لگا تھا اور قائداعظم کی تصویر بھی لگی تھی، ہم نے دیکھا ہے کہ 14 اگست کے موقع پر جو فلیکسز لگائے گئے تھے ان میں کس کی تصویریں لگی تھیں محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی کابینہ کو بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا،مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز اور ملازمین کے پنشن کے مسائل پر اجلاس طلب
9 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا 13 فروری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان،بستروں سمیت پشاور پہچنے کی ہدایت
1 دن ago
بیانِ تشکر و خراجِ تحسین,لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا
2 دن ago
خیبرپختونخوا،11فروری کو مذاکرات کی ناکامی یا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی منسوخی پر 13 فروری سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگا،حمایت اللہ مایار
2 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے وگرنسی (گداگری) کنٹرول اینڈ ریہیبلیٹیشن بل کو صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا تقرروتبادلے،ندیم اللہ ٹی ایم او مٹہ،محمد یاسین اے آر او چارسدہ تعینات
4 دن ago
تحصیل خار باجوڑ کے ترقی خوشحالی، عوامی کو گھر کی دہلیز پر بہترین خدمات فراہمی ترجیح ہے،سید بادشاہ
4 دن ago
حقوق بلدیاتی نمائندگان احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت ہوگی،مولانا عرفان الدین چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ تیمرگرہ دیر پایان
5 دن ago



