وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ شکیل احمد میاں کے ساتھ PMU PICIIP کا دورہ

وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ شکیل احمد میاں کے ساتھ PMU PICIIP کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران، پروگرام ڈائریکٹر حمزہ سالک نے انہیں جاری منصوبوں، پراجیکٹ ریڈی نیس فنانسنگ- پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور ڈیولپنگ ریزیلینٹ انوائرمنٹس اینڈ ایڈوانسنگ میونسپل سروسز (DREAMS-I & II) کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے DREAMS-I پراجیکٹ میں کئے گئے اہم اقدامات اور DREAMS-II کے لیے جاری تیاری کی سرگرمیوں میں تیزی سے پیش رفت کی تعریف کی، جس میں پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم اور انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر توجہ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے ہمارے شہروں اور برادریوں کی بہتری کے لیے ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

Back to top button