گلگت بلتستان میں جی ڈی اے کی طرف سے پہلی ڈمپنگ سائٹ کی تقریب،وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید اور سیکرٹری رحیم گل نے افتتاح کیا

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 199.953 ملین روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی ڈمپنگ سائٹ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی افتتاحی تقریب ڈمپنگ سائٹ چھلمش داس میں منعقد ہوئی ۔

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ حاجی عبدالحمید نے ڈمپنگ سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایل جی اینڈ آرڈی رحیم گل ، ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت و دیگر آفسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر انجینیئرنگ جی ڈی اے انجینیئر عارف حسین نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا سکیم کو جی ڈی اے نے جدید تیکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنٹفک بنیادوں پر بنایاہےجو کہ پاکستان میں اس طرز کی بنائی ہوئی دوسری اور گلگت بلتستان میں پہلی سائٹ ہے۔ اس سے پہلے اس طرز کی ایک سائٹ لاہور میں بنائی گئی ہے۔ ڈمپنگ سائٹ بنانے کا مقصد گلگت شہر سے روزانہ کی بنیاد پر جمع کیا جانیوالا 80 ٹن سالڈ ویسٹ کو ڈمپ کرنا مقصود ہے، یہ ڈمپنگ سائٹ ماحول دوست اور سائنسی طریقہ کار کے مطابق بنائی گئی ہے اور اس ڈمپنگ سائٹ کو اگلے 20 سالوں کی ضروریات کے مطابق بنایاگیا ہے۔۔20سال بعد جب اس منصوبے کی لائف مکمل ہوگی تو تب اس اس جگہ پر ایک پارک بنایا جائے گا۔ مذکورہ بالا پراجیکٹ کو جی ڈی اے نے مقررہ وقت میں مکمل کر کے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جی بی ڈبلیو ایم سی زوالفقار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر جی ڈی اے انجینیئر مظہر سہیل نے باقاعدہ طور پر دستاویز پر دستخط کر کے انتظام و انصرام گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سپرد کردیا۔

جواب دیں

Back to top button