سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں سے کنٹری ڈائریکٹر واٹر ایڈ میاں محمد جنید نے ملاقات کی۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو کنٹری ڈائریکٹر نے واٹر ایڈ کی 5سالہ حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی۔صفائی ستھرائی کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے واٹر ایڈ کے ساتھ اشتراک کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں پلاسٹک بیگز کی روک تھام اور سینی ٹیشن کے حوالے سے عوامی آگہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوامی رویوں میں تبدیلی کے لیے آگہی پلان بنایا جائے۔
جامع آگہی اور عوام کے تعاون کے بغیر کسی مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے۔لوکل گورنمنٹ کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے پریکٹیکل ٹریننگ کورس ڈیزائن کیے جائیں ۔
لوکل گورنمنٹ کے تمام ڈونرز کی جوائنٹ میٹنگ کے بعد مزید شعبوں میں اشتراک کا فیصلہ کیا جائےگا۔
سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے واش سیکٹر میں واٹر ایڈ کی خدمات کو سراہا۔





