*وفاقی محتسب کے افسران کی کہوٹہ میں کھلی کچہری،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شکایت کنندگان کو مالی امداد کی منظوری*

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے کہوٹہ میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ کھلی کچہری میں شکایت کنندگان نے وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ شکا یت کنندگان نے بتایا کہ کہوٹہ شہر میں سڑ کیں جگہ جگہ ٹو ٹی ہوئی ہیں اور بجلی کے متعدد کھمبے گر ے ہوئے ہیں جن کی بحالی کے لئے متعدد درخواستوں کے با وجود محکمہ کو ئی کارروائی نہیں کر رہا نیز بجلی کے اہلکار رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کر تے۔ زیا دہ تر شکایات بجلی کے کنکشن اور ٹرانسفارمر نہ لگانے، زائدبلوں، گیس کے کنکشن میں تاخیر، شناختی کا رڈ کے اجرا ء میں تاخیر اور بلا ک ہو نے نیز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد نہ ملنے سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ وفاقی اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے جب کہ صو با ئی اداروں سے متعلق شکایات صو بائی محتسب اور ضلعی انتظا میہ کو بھجوا دیں۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران، اے سی کہوٹہ، ضلعی انتظا میہ کے افسران اور میڈیا کے نمائند وں نے بھی شر کت کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے افسران نے وفاقی محتسب کے بارے میں آ گاہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے میڈیا کے نمائند وں کی شکا یات اور تجا ویز سننے کے بعدان کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کی وجہ سے عوام الناس میں وفاقی محتسب کے بارے میں آگاہی پیدا ہورہی ہے اور وفاقی محتسب میں آ نے والی شکایات میں ہر سال اضا فہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button