ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں سے ملاقات

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفدنے سینیئر ڈائریکٹر واٹر اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نارئیو سیتو کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔سیکرٹری ٹوارزم،فرید احمد تارڑ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد لطیف،پراجیکٹ ڈائریکٹر پسپ حمزہ سالک،ٹیکنیکل ایڈوائزر سلمان یوسف پسپ،پراجیکٹ کوارڈینیشن ایکسپرٹ احمد افضال،اربن ڈویلپمنٹ اور والڈ سٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔وفد کے دیگر اراکین میں صوبائی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عمران سکندر بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اے ڈی بی کی معاونت سے جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ لوکل گورنمنٹ میں تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا گیا،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے واٹر سپلائی اور سینیٹیشن کے موجودہ انفراسٹرکچر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سولہ تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،نکاسی ٓب او ر واٹر سپلائی کے بڑے منصوبے شرو ع کیے گئے ہیں

اے ڈی بی کے تعاون سے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے۔حکومت پنجاب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو دیہی علاقوں تک پھیلارہی ہے۔ نکاسی آب اور واٹر سپلائی جیسی خدمات کی فراہمی کے لیے بھی دیرپا ماڈل پر کام جاری ہے۔وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ زرعی اراضی کے تحفظ کے لیے ہر اضلاع کے ڈیجیٹل نقشوں کی تیاری پر بھی کام جاری ہے ان نقشوں کی تیاری کے بعد عملدرآمد کے لیے بھی جامع مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے جا رہے ہیں

اس موقع پر وفد نے میونسپل انفراسٹرکچر کے شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے وفد کے سربراہ نارئیو سیتو کو یادگاری شیلڈ پیش کی

جواب دیں

Back to top button