طلعت حسین پھیپھڑوں اور سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔انکی یادداشت بھی کمزور ہوچکی تھی۔انہوں نے 5 دہائیوں تک فن کی خدمت کی۔مرحوم 1940ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔تقسیم کے بعد انکا خاندان کراچی منتقل ہو گیا ۔لندن سے تعلیم مکمل کے بعد طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکاری کا آغاز کیا۔انہوں نے ٹی وی کے علاوہ ریڈیو ،تھیٹر اور فلم میں بھی اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھائے۔طلعت حسین کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے برطانوی ٹی وی ڈراموں اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کا مظاہرہ کیا۔مرحوم کو 2021 میں اعلیٰ خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور 1982 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں 2006 میں نارویجن فلم امپورٹ ایکسپورٹ میں بہترین معاون اداکار کے طور پر امانڈا ایوارڈ دیا گیا اور 1986 میں فلم مس بنکاک میں بطورِ بہترین معاون اداکار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔طلعت حسین نے ماہر تعلیم پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کے والد تھے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
Read Next
ستمبر 20, 2025
*پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ پر بنائی گئی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی*
ستمبر 15, 2025
لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے بورڈ آف گورنرز کا 78واں اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز رضی احمد کی زیر صدارت منعقد
جنوری 24, 2025
*ناصر خان جیسے فلم سازوں کی بدولت پاکستان کی ڈاکیومنٹری فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔*
دسمبر 22, 2024
82 سال پہلے ساڑھے چودہ سال کی عمر میں فوت ہوجانے والا گلوکار
نومبر 15, 2024






