میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں ویسٹ انرجی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں ویسٹ انرجی، انفراسٹرکچر اور متبادل توانائی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کر دی۔میئر شنگھائی گانگ ژینگ کے ساتھ ملاقات کے دوران میئر کراچی نے چینی سٹوڈنٹس کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں اسکالرشپ دینے کی بھی پیشکش کی۔ میئر کراچی نے

کمیونسٹ پارٹی کے پہلے چیئرمین اور قومی رہنما ماؤ زدونگ کے نام سے عوامی جگہ منسوب کرنے کا اعلان کیا ۔میئر کراچی نے شنگھائی کے میئر کو سووینیر کا تحفہ دیا، وفد میں سیدمحمد افضل زیدی میونسپل کمشنر ، گلزار ابڑو مُشیر مالیات کے ایم سی اور مہدی مالوف سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بھی تھے۔

جواب دیں

Back to top button