ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی اوگرا ریجنل ڈائریکٹر حماد پیرزادہ سے خصوصی ملاقات، غیرمعیاری سلنڈر اور ناقص باوزر بنانے والے کارخانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اوگرا ریجنل ڈائریکٹر لاہور حماد پیرزادہ سے خصوصی ملاقات کی. ایل پی جی سیفٹی کے حوالے سے اہم امور اور مشترکہ لائحہ عمل مرتب دیا گیا اور غیرمعیاری سلنڈر اور ناقص باوزر بنانے والے کارخانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد جعفر حسین، ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو اور اوگرا کے نمائندگان شریک ہوئے. ایل پی جی ساز و سامان، سلنڈروں اور مارکیٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈر کی فروخت میں ملوث لوگوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے. ریجنل ڈائریکٹر اوگرا لاہور حماد پیرزادہ نے کہا کہ ناقص باوزر اور سلنڈر کی پروڈکشن کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی باوزر اور سلنڈر فروحت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن پلان مکمل کر لیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کی ہدایت کر دی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ

ضلعی انتظامیہ لاہور، اوگرا، سول ڈیفنس و دیگر ادارے مشترکہ آپریشنز کریں گے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ اوگرا اور دیگر اداروں کے ہمراہ میٹنگز کی جائیں گی.

ٰ

جواب دیں

Back to top button