پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 14 ارب روپے کے فنڈز منظور،گھر گھر جامع سروے برائے سوشو اکنامک رجسٹری کے لئے 7 ارب 78 کروڑ کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 47 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 14ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی

۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب سوشو اکنامک گھر گھر جامع سروے برائے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (PSER) کے لیے 7 ارب 78 کروڑ روپے ، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے 4 ارب 72 کروڑ روپے اور کہوٹی تا کلیاری 31 کلومیٹر سڑک کی تعمیر (ترمیم شدہ) کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود مختار پروگرام کے لیے آسامیوں کی تخلیق سے متعلق پوزیشن پیپر ، ان سروس ریگولر گورنمنٹ سرونٹس (پروگرام ڈائریکٹر پی ایم یو ، پی سی آئی سی پی )کے لیے انسینٹو الاؤنس سے متعلق پوزیشن پیپر، ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر ویلفیئر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن (فیز-II) کے لیے آسامیوں کی تخلیق سے متعلق پوزیشن پیپر ، سیالکوٹ کے لیے نالہ عیک، بھیڈ اور پلکھو سے سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کی مدتِ تکمیل میں توسیع سے متعلق پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button