شہر بھر میں فضائی آلودگی کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیےایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں شہر کے مختلف عوامی مقامات اور اہم شاہراہوں پر واشنگ پر تعینات کر دی گئیں ہیں۔صبح سویرے وحدت روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ اور فیروز پور روڈ پر صفائی ورکرز نے واشرز گاڑیوں کی مدد سے واشنگ ایکٹیویٹیز مکمل کیں۔ سی ای اوبابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئےروڈ سائیڈ پر جمی مٹی، گردو غبار اور فٹ پاتھ کی صفائی کے لیے سرف ملے پانی سے واشنگ کی جا رہی ہے

جبکہ سموگ سے بچاؤ کے لیے اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔






