لینڈ مافیا،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسیز نیب کو بجھوانے کا فیصلہ، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے

لاہور (نسیم قریشی سے) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف سخت پالیسی کے مطابق ایل ڈی اے کا لینڈمافیا کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ،ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر قانونی جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں، پلاٹوں کی زائد فروخت، بوگس فائلوں کی فروخت کی شکایات پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ریفرنس ایل ڈی اے نیب کو بھیجے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ طاہر فاروق کا بڑا فیصلہ ، چیف میٹروپولیٹن ایل ڈی اے کورہفرنسزتیار کرنے کے احکامات دےدیئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شہر بھر میں جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی زائد فروخت، بڑے سہانے خواب دیکھانے ،جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں، بوگس اشتہارات چلا کر بوگس فائلوں کی فروخت، بغیر منظوری کے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پلاٹوں کی فروخت اور مارکیٹنگ کرنے، چائنہ کٹنگ کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جعلی، قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں ، ہاؤسنگ سکیموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس کےلئے چیف میٹروپولیٹن پلانر کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایسی تمام سوسائٹیوں کے کیسز خود ایل ڈی اے نیب کو بھجوائے جن سوسائٹیوں سے عوام کو شکایات ہیں اور ایل ڈی اے کو ا ن شکایات کی تحریری نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ طاہر فاروق ایل ڈی اے کی تاریخ کے پہلے ڈی جی ہونگے جنہوں نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے عوامی شکایات پر نیب ایکشن لیتا تھا اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائیاں کرتا تھا ،جس میں کافی دن لگ جاتے تھے ،اب ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایل ڈی اے جعلی ، غیر قانونی، اور غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف عوامی شکایات پر ریفرنس بنا کر نیب لاہور کو کیسز بھجوائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے احکامات دے دیئےہیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ایم پی نے اس حوالے سے ڈیفالٹر اور مبینہ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں ، سکیموں کی لسٹیں بنوانی شروع کردی ہیں جبکہ اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے ، کسی کوبھی عوام کو لاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے کرپشن سے پاک ایل ڈی اے کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button