سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس

سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی بذریعہ ویڈیو لنک زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی ، چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن نظر زہری، خادم حسین نے شرکت سمیت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کی دفعہ 115 کے تحت تیار کردہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے ڈرافٹ ٹیکس شیڈول پر جامع پریزنٹیشن بھی دی گئی، جس میں مجوزہ ٹیکسز، ان کے نفاذ کے طریقہ کار، اور لوکل کونسلز کی مالی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس شیڈول کو اس انداز میں مرتب کیا جائے کہ نہ صرف مقامی حکومتوں کی آمدن میں اضافہ ہو بلکہ عوام پر غیر ضروری بوجھ بھی نہ پڑے۔اجلاس کے دوران سابقہ نوٹیفکیشنز اور ٹیکس پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اور ان پر تفصیلی بحث کی گئی تاکہ نئی پالیسی کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کیں، جنہیں حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم پر جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام تجاویز کو عملی اور قابلِ عمل بنایا جائے، تاکہ بلدیاتی نظام کو مزید فعال، شفاف اور عوام دوست بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر نافذ العمل بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں گے، تاکہ لوکل گورننس کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکے

جواب دیں

Back to top button