کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے آج چائنہ چوک امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور جاری مطالعہ پاکستان پارٹ ٹو انٹر مارننگ کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے متفرق امتحانی ہالز کا دورہ کیا اور سپرنٹنڈنس سے بات چیت کی، انہوں نے رولنمبرز سلپس کیمطابق طلبہ کی کمرہ امتحان میں حاضری شیٹ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے بورڈ فہرستوں کے مطابق امتحانی عملے کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور امتحانی مرکز انسپیکشن ریکارڈ رجسٹر کو خصوصی طور پر چیک کیا۔
کمشنر لاہور نے امتحانی مراکز ہالز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے جاری نگرانی کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور کو انتظامیہ کی جانب سے تمام امتحانی ہالز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ پر بریفنگ بھی دی گئی۔
کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مطالعہ پاکستان پارٹ ٹو انٹر مارننگ کا امتحانی عمل جاری ہے اور امتحانی عملہ کام کررہا ہے، کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے مختلف امتحانی مراکز کے دورے جاری ہیں، دوروں کا مقصد امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام اور امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے






