وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے رات کے اندھیرے میں بھارت کی عسکری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی نام نہاد چودھراہٹ بچانے کیلئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے فوجی کارروائی کی تاہم نریندر مودی کی اس حرکت سے بھارت کی عسکری ساکھ بھی چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کے ساتھ ہے۔ پاک فوج کی عسکری تیاریوں پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ بھارت نے امن دشمن ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جنگ کی ابتدا کر دی اب اس کے اگلے مراحل کا فیصلہ پاک فوج کریگی۔ پوری قوم ملک کے دفاع کے لئے اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، منیب الرحمٰن، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
2 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
4 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
4 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
5 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
5 دن ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
5 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
5 دن ago


