وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے والی کم عمر اور باصلاحیت اقلیتی افسر اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری نے اپنے والد گرداری لعل کے ہمراہ ملاقات کی، کشش چوہدری کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ ضلع نوشکی سے ہے وزیر اعلیٰ نے نوجوان خاتون افسر کی شاندار کامیابی پر مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف اقلیتی برادری بلکہ پورے بلوچستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کے لیے مواقع کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے، کشش چوہدری کی کامیابی اس امر کا ثبوت ہے کہ اگر نوجوانوں کو مواقع اور رہنمائی دی جائے تو وہ کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کشش چوہدری نے اپنی محنت، لگن اور استقامت سے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ اقلیتی برادری کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بن گئی ہیں حکومت اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محنت و لگن سے کامیابی سمیٹنے پر کشش چوہدری کو سرٹیفکیٹ بھی دیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میر محمد عثمان بادینی، میر غلام دستگیر بادینی، پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار، اور اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی روی کمار بھی موجود تھے جنہوں نے کشش چوہدری کی کامیابی کو بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا
Read Next
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 11, 2026
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مئی 9, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اپریل 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026



