پشاور کو بھکاریوں سے پاک بنانے کی مہم – 2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اور وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ کی قیادت میں "پشاور کو بھکاریوں سے پاک بنانے” کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،

جس کا مقصد نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے بلکہ بھیک مانگنے جیسے سماجی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا بھی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی خصوصی ٹیموں نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 خواتین بھکاریوں کو حراست میں لیا، جنہیں دارالکفالت برائے خواتین منتقل کر دیا گیا۔ وہاں انہیں بنیادی سہولیات، مشاورت اور بحالی کی مکمل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ باوقار انداز میں معاشرے کا حصہ بن سکیں۔یہ مہم صرف گرفتاریوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار ایک جامع بحالی پروگرام پر مشتمل ہے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھکاریوں کو ایک بار پھر معاشرتی دھارے میں لانے کے لیے تربیت، نفسیاتی مدد، روزگار کے مواقع اور دیگر فلاحی اقدامات بھی کر رہا ہے تاکہ وہ ایک خودمختار اور باعزت زندگی گزار سکیں۔

جواب دیں

Back to top button