پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 82ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 32 ارب 2 کروڑ 25 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان جنوبی پنجاب کے 581بنیادی ہیلتھ یونٹس کی ری ویمپنگ کے پروگرام (فیز I) (ترمیمی) کیلئے 9ارب 93کروڑ 29لاکھ 46ہزار روپے، پنجاب کے 220رورل ہیلتھ سنٹرز کی ری ویمپنگ کے پروگرام (فیز I) (ترمیمی) کیلئے 9 ارب 99کروڑ 2لاکھ 23ہزار روپے، نارتھ اور سنٹرل پنجاب کے 552بنیادی ہیلتھ یونٹس کی ری ویمپنگ کے پروگرام (فیز I) (ترمیمی) کیلئے 9 ارب 98کروڑ 66لاکھ 27ہزار روپے اور پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ کی ٹرانسفر میشن کیلئے 2 ارب 9کروڑ 24لاکھ 56ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔






