مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےہدایت کی پانچ روزہ عیدالضحیٰ آلائش و صفائی ستھرائی آپریشن کے دوران بروقت آلائش اٹھانے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔انہوں نے عیدالضحیٰ سے پہلے اور عید کے دوران کلیکشن پوائنٹس پر چونے کے چھڑکاؤ اور اسپرے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن، تمام متعلقہ افسران اور نجی کنٹریٹرز موجود تھے، مئیر کراچی نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران آلائشوں کو اٹھانے لگانے کے لیئے آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش موجود نہیں آلائشوں کوعلاقوں سے اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کے دوران سوزوکیوں اور ٹرک کو آلائشوں سے اوورلوڈ نہ کیا جائے اور ترپال سے ڈھانپا جائے۔ بالخصوص آلائشوں کو لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کے دوران گاڑیوں سے آلائشیں روڈ پر گرنے کی شکایات نہیں ملنی چاہئے۔اگر عوام کی جانب سے شکایات ملیں گی تو جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی درخواست پر انہوں نے کہا کہ مددکے لئے ضرورت کے مطابق سٹی وارڈنز فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی دھلائی اور روڈ سے مٹی صاف کرنے کا کام بھی انجام دئیے جائیں ۔ شہریوں کو اس مقدس فریضے کے دوران صحتمندماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ کی صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنیز وال چاکنگ کا خاتمہ کرکے عوامی آگاہی کے لئے خوبصورت پیغامات دیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے عیدالاضحی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ عیدالاضحی سے ایک دن پہلے آپریشن میں حصہ لینے والی تمام گاڑیوں اور لیبر کی حاضری چیک کی جائے گی اور کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائیگا۔کم وپیش 100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے اور آلائشوں کے لئے شہریوں کو بیگ فراہم کئے جائینگے۔شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام اضلاع میں شکایتی مراکز قائم کئے جائیں گے ۔جبکہ اسی مہینے 1128 شکایتی مرکز چوبیس گھنٹے فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھالومٹی اٹھانے کے بعد جی ٹی ایس پررکھی جائے گی اور ٹی ایم سی کی درخواست پر انہیں پارکوں و گرین بیلیٹ کے لئے فری فراہم کردی جائے گی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے فروغ کےلیے اہم اقدام*
2 دن ago
یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس،سول ہسپتال کراچی کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 100 ارب روپے کے جامع ماسٹر پلان کی منظوری
3 دن ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
Related Articles
منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بااختیار بنائے بغیر عوام کو ان کی دہلیز تک ریلیف پہنچانا ممکن نہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس بورڈ کا پہلا تاریخی اجلاس، ایکٹ 2021 کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




